میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص آئی جی پولیس سندھ کلیم امام کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی آئی جی میرپورخاص ثاقب اسمائیل میمن، ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ اور اے ایس پی عمران مرزا کی جانب آج سے میگا کمیونیٹی پولیسنگ مہم کا آغاز کردیا گیا- پہلے مرحلے میں آج شہر کے چھ اسکولوں کالجز میں ایس ایچ اوز لیڈی پولیس افسران اور اہلکاروں کے ہمراہ صبح ساڑھے سات بجے اسکلولوں میں جاکر اسکلول کے بچوں کو جیومیٹری باکس، پینسل ربڑ، پینٹنگ کٹ، ٹافیاں اور دیگر گفٹ دینگیں- وژن اسکول حیدرآباد روڈ پر ایس ایچ او اولڈ کنور سنگھ، وژن اسکول سیٹ لائیٹ ٹاؤن پر ایس ایچ او سیٹ لائیٹ ٹاؤن عبدالستار گرگیج، اے جے کالج پر ایس ایچ او محمود آباد، خصوصی بچوں کے اسکول (معزور بچوں کے اسکول) کھپرو ناکہ پر اے ایس پی عمران مرزا ایس ایچ او غریب آباد میر محمد کیریو، سینٹ مائیکل اسکول میں ایس ایچ او ٹاؤن تصور جٹ اور ایس ایچ وومن پولیس مومل لغاری، شہباز پبلک اسکول پر ایس ایچ او مہران کامران ھالیپوٹو بیمہ لیڈیز پولیس اہلکاروں کے پہنچ کر بچوں میں ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے گفٹ پیش کرکے مستقبل کے معماروں میں بہترین پولیسنگ کا پیغام دینگیں- جبکہ آج 11 بجے ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ کی سربراہی میں پوسٹ آفس چوک سے گاما اسٹیڈیم تک ٹریفک رولز مہم کی آگاہی کے لیئے ایک ریلی نکالی جائے گی. ایس ایس پی عابد بلوچ نے بتایا کہ ریلی میں شہر سے تعلق رکھنے والے وکلاء، ڈاکٹرز، صحافی حضرات، اساتذہ طلبات اور عام شہری شریک ہونگے اور ریلی کا مقصد شہریوں کو ٹریفک رولز پر عمل در آمد کرانا اور آگاہی دینا ہے. میگا کمیونٹی پولیس پروگرام میرپورخاص کے فوکل پرسن اے ایس پی میرپورخاص عمران مرزا نے بتایا دوسرے مرحلے میں اسکول کالجز کے طلبہ و طالبات اساتذہ کو پولیس اسٹیشنوں میں بطور مہمان (آبزرور) بلاکر انہیں پولیس کے کام کاج، پبلک ڈیلنگ اور مثبت پولیسنگ پر بریفنگ دی جائے گی. اے ایس پی نے بتایا کہ ضلع بھر کے ریٹائرڈ پولیس افسران و اہلکاروں کی واجبات پینشن اور دیگر مسائل کے حل کے لیئے ایک الگ ڈیسک قائم کیا جا رہی ہے. جبکہ شہداء پولیس افسران کی فیملی کی بچوں بچیوں کی شادی علاج معالجہ کی دیکھ بحال کے لیئے جامع پروگرام لایا جارہا ہے. اے ایس پی نے بتایا کہ ضلعی کے تمام پولیس اسٹیشن کی حدود کی آبادی کے مسائل کے حل کے لیئے مقامی افراد پر مشتمل چھ رکنی ثالثی معززین پرمشتمل کمیٹی بنائی جارہی ہے جو سول میٹرز چھوٹے چھوٹے جگھڑوں کو حل کرانے اور لوگوں کے معاملات سلجھانے میں مدد کرے گی. اے ایس پی نے بتایا جینڈڑ سینسیٹو ڈیسک، جینڈر رسپانس ڈیسک بنائی جارہی ہے جس میں خواتین اور خواجہ سراؤں کے معاملات باریک بینی سے سننے انکے حقوق قانون پر آگاہی دینے اور انکو مکمل تحفظ دینے کے پروگرام شامل ہیں۔
![]()