کراچی (رپورٹ: نور اسلام) ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ بتایا کہ تین انتہائی خطرناک ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا ہے- ملزمان نے 27 فروری کو سرجانی ٹاون کے علاقے سیکٹر 4/A کے مکان میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بناکر خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا ساتھ ہی گھر کی قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ایس پی اورنگی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 5 رکنی گینگ کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او سرجانی کو خصوصی ٹاسک دیا تھا جسکے بعد گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ملزمان نے گھر سے اسلحہ کے زور پر نقدی موباہل فون اور دیگر اشیاء کی ڈکیتی کی پولیس نے ملزمان نقیب عرف مشین نوید اور عثمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دو ملزمان تاحال فرار ہیں جنکی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں- ملزمان کے قبضے سے اسلحہ موبائل فونز وغیرہ برآمد کیا جاچکا ہے۔ ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ نے بتایا کہ 5 رکنی گروپ سے تعلق رکھنے والے گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشاف کیئے ہیں جسکا ابھی اظہار نہیں کیا جاسکتا ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جس متعلق مزید تفتیش جاری ہے

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون ڈکیتی کے دوران گینگ ریپ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار – ایس پی اورنگی ٹاؤن عابد بلوچ فوٹو : نوپ نیوز