Home / اہم خبریں / پاکستانی مسافروں سے کوالالمپور ایئر پورٹ پر لوٹ مار کا بازار گرم، پاکستانی سفارت خانہ خاموش تماشائی

پاکستانی مسافروں سے کوالالمپور ایئر پورٹ پر لوٹ مار کا بازار گرم، پاکستانی سفارت خانہ خاموش تماشائی

کوالالمپور (بیورو رپورٹ) پاکستانی مسافروں سے کوالالمپور ایئر پورٹ پر لوٹ مار کا بازار گرم، سفارت خانہ خاموش تماشائی، باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے ذریعے پاکستانی مسافروں کو کوالالمپور انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچایا جاتا ہے جب مسافر حضرات ایئر پورٹ پر موجود ملیشین امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچتے ہیں تو وہاں پر بولی جانے والی زبان ملیشین ہے اور اکثر پاکستانی حضرات جو سیاحت کی غرض سے جاتے ہیں ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہاں پر موجود حکام کی اکثریت انگلش سے نابلد ہیں- ملیشیا میں پاکستانی مسافر شدید ذہنی اضطراب میں مبتلا ہیں گزشتہ دنوں پاکستان کے قائد اعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے قومی ایئر لائن سے ملیشیا کے لئے جانے والے مسافروں کے ساتھ بد ترین سلوک کیا گیا تقریباً 150 سے زائد مسافروں کو جب کوالالموپور انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچایا گیا- جب مسافر ایئر پورٹ پر موجود ملیشین امیگریشن کے کاؤنٹر پر پہنچے تو ان کو اس وقت شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا جب ملیشین امیگریشن کے حکام نے ان مسافروں سے مختلف انداز میں سوالات پوچھے کہ آپ کے پاس شو منی ہے؟ ہوٹل کی بکنگ ہے وغیرہ وغیرہ، جب ملیشین امیگریشن افسران کو اس بات کا اطمینان ہوجاتا ہے کہ ان مسافروں کے پاس پیسے موجود ہیں تو ان کو ڈیپورٹ کر دیا جاتا ہے اور ان مسافروں کو واپس پاکستان بھیجا جاتا ہے- بینالاقوامی سفری قوانین کے مطابق جس ملک کا باشندہ ہوتا ہے اس کو اس ملک کی ایئر لائن سے واپس بھیجا جاتا ہے مگر ملیشین امیگریشن حکام نے اب نیا طریقہ اپنایا ہے آؤ پی آئی اے سے اور جاؤ ان کی ایئر لائن مالنڈو سے اس تمام عمل پر پاکستان کا سفارتخانہ جو کوالالمپور میں واقع ہے صرف خاموش تماشائی بنا ہوا ہے- ہمارے باوثوق ذرائع نے اس حوالے سے جب ملیشیا میں موجود پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے دفتر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا اور جواب میں صرف اتنا ہی کہا کہ ہمارے پاس 3 پاکستانی افراد کے ڈی پورٹ ہونے کی اطلاع ہے جبکہ اتوار کی شام کو کوالالمپور ایئر پورٹ سے پاکستان جانے والی ایئر مالنڈو میں کچھ مسافروں کو 500 ڈالر جبری طور پر لینے کے بعد ان مسافروں کو واپس پاکستان بھیجا گیا جبکہ پاکستان سے ملیشیا جانے والے پاکستانی مسافروں میں سے اکثریت سیاحتی ویزے پر جانے والے لوگوں کی ہے اس طرح کے رویے سے مسافر شدید ذہنی اضطراب کا شکار ہوتے ہیں ان افراد کو ملیشیا کے شہر کوالالمپور ایئر پورٹ پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے-

پاکستانی مسافروں سے کوالالمپور ایئر پورٹ پر لوٹ مار کا بازار گرم، سفارت خانہ خاموش تماشائی، فائل فوٹو

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے