Home / اہم خبریں / سیہون شریف کے قریب 2 تیزرفتار گاڑیوں میں تصادم جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی

سیہون شریف کے قریب 2 تیزرفتار گاڑیوں میں تصادم جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی

جامشورو (رپورٹ: سبحان بلوچ ) سیہون شریف کے قریب خاسائی موڑ کے مقام پر 2 تیزرفتار کار گاڑیوں میں آمنے سامنے تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں- تفصیلات سیہون جامشورو روڈ پر تیزرفتاری بیک وقت میں ایک ساتھ چار جانیں نگل ڈالیں- تیزرفتاری پر کنٹرول نہ کرنا اور منزل پر جلدی پھنچنے کی خواہش۔ جامشورو کے کچھ مفاصلے پر خاسائی موڑ پر دو تیزرفتار کار گاڑیوں میں آمنے سامنے تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں کار گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں حادثے میں چار افراد موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو خانوٹھ پولیس نے بروقت طبی امداد کے لیے جامشورو منتقل کردیا۔ جانبحق افراد میں اظہر شیخ اور منظور حسین جو کراچی کے رہائشی ہیں جبکہ دوسری گاڑی میں دادو کے رہائشی احمد بخش زنئور اور ارشاد علی زنئور شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں محمد اطہر اور عابد سولنگی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے