تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تیرواں رشید ڈی حبیب میموریل گالف: احمد بیگ پہلے دن سرِفہرست

تیرواں رشید ڈی حبیب میموریل گالف: احمد بیگ پہلے دن سرِفہرست

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) بینک الحبیب کے 13ویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ 2024 کا پہلا راؤنڈ جمعرات 18 جنوری کو کراچی گالف کلب (KGC) میں کھیلا گیا۔ پہلے دن حصہ لینے والے 95 معروف گالفرز میں سے احمد بیگ 66-6 انڈر پار کے ساتھ سرِفہرست ہیں۔ اکبر ماہ روز 68 کے ساتھ احمد کا تعاقب کر رہے ہیں۔ محمد عامر اور محمد منیر 69 کا سکور کر سکے۔ دفاعی چیمپئن وحید بلوچ پہلے دن 70-2 انڈر پار کر کے 5ویں نمبر پر ہیں۔ گالفرز اچھی حدِ نگاہ سے لطف اندوز ہرئے، لیکن کے جی سی میں پن کی دشوار پوزیشنوں کی شکایت کی۔ ہول ِان ون کے انعام کے لیے رکھی جانے والی ٹویوٹا کرولا اور سوزوکی آلٹو گاڑیاں پہلے دن فاتح کی منتظر رہیں۔ فائنل راؤنڈ اتوار 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اسلام اباد میں انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ گرفتار تین چینی شہری بھی شامل

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے