Home / اہم خبریں / افغان ہزارہ خاتون امریکہ کی رکن اسمبلی منتخب ہوگئیں

افغان ہزارہ خاتون امریکہ کی رکن اسمبلی منتخب ہوگئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صفیہ وزیر جو قریہ آہنگران ضلع دوشی صوبہ بغلان سے تعلق رکھتی ہے اور امریکہ کے مڈٹرم الیکشن میں رکن اسمبلی منتخب ہوگئیں- صفیہ 1997 میں جب 6 سال کی تھی تو ترک وطن پر مجبور ہوئی اور اپنی فیملی کے ساتھ ازبکستان میں پناہ گزین ہوئی تھی۔ وہ 10 سال تک ازبکستان میں رہنے کے بعد 16 سال کی عمر میں فیملی کے ساتھ امریکہ شفٹ ہوئی- امریکہ میں نہایت صبر و تحمل اور محنت سے اپنی تعلیم مکمل کی اور 22 سال کی عمر میں شہریت حاصل کر لی تھی۔ حالیہ انتخابات میں اس کا مہاجر ہونا اس کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ تھی مگر پھر بھی وہ اپنے مدمقابل کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی جو ڈیموکریٹک پارٹی کا نہایت تجربہ کار اور سینئر سیاست دان تھا۔ صفیہ کی عمر 27 سال ہے، شادی شدہ ہے اس کی دو بیٹیاں ہیں اور جلد ہی اس کے ہاں ایک بیٹا بھی ہونے پیدا ہونے والا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے