کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) گڈانی بیچ پر 12 ویں حب ریلی کراس 2025 کا شاندار انعقاد ہوا، 50 کلو میٹر کے ٹریک پر 6 ایونٹس اور 14 کیٹیگریز کے مقابلوں میں نامور ڈرائیورز نے شرکت کی۔ اس بار پہلی مرتبہ الیکٹرانک کیٹیگری بھی ایونٹ کا حصہ بنی۔
پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں دفاعی چیمپئن جیہان ہوت نے 32 منٹ 26 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے ٹائٹل برقرار رکھا، رضا سعید دوسرے اور تیمور خواجہ تیسرے نمبر پر رہے۔ پری پیئرڈ بی میں زرین مگسی، سی میں بہواگ مزاری اور ڈی میں شکیل برچونڈی نے کامیابی حاصل کی۔
اسٹاک ایونٹس میں حمل ہوت (اے)، عزمری سرانجام (بی)، علی لغاری (سی) اور عثمان ہراج (ڈی) فاتح رہے۔
خواتین کے مقابلوں میں معروف ڈرائیور دینا پٹیل نے 26 منٹ 0.8 سیکنڈ میں ریس مکمل کرکے ویمن چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ ویمن اسٹاک میں ماروی عامر کامیاب رہیں۔
دیگر ایونٹس میں ویٹرنز کیٹیگری میں میر عامر مگسی، بائیک 250 سی سی میں عبدالہادی خان اور 450 سی سی میں ضیغم چوہان فاتح قرار پائے۔ ٹرک کیٹیگری میں مورچہ خیل نے میدان مارا۔