کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی بریگیڈ پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ چھاپوں و کارروائيوں کا سلسلہ جاری منشیات فروش گرفتار چرس برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او بریگیڈ ماجد علی علوی نے زہریلا کاروبار کرنے والوں کو جیل منتقل کرنے کا عزم کرلیا دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او بریگیڈ ماجد علی علوی کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا- ملزم آصف ولد عبدالرب کے قبضے سے 510 گرام اعلیٰ نسل کی چرس برآمد- ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او بریگیڈ ماجد علی علوی نے یہ موقف اپنایا کہ زہریلا کاروبار کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرونگا خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں-
![]()