Home / اہم خبریں / سندھ عوامی پیدل مارچ گورنر ہاؤس سندھ کے سامنے اختتام پذیر، پاکستان ریاست سے کالاباغ اور بھاشا ڈیم سمیت تمام ڈیموں کے خاتمے کا مطالبہ

سندھ عوامی پیدل مارچ گورنر ہاؤس سندھ کے سامنے اختتام پذیر، پاکستان ریاست سے کالاباغ اور بھاشا ڈیم سمیت تمام ڈیموں کے خاتمے کا مطالبہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ عوامی پیدل مارچ گورنر ہاؤس سندھ کے سامنے اختتام پذیر، پاکستان ریاست سے کالاباغ اور بھاشا ڈیم سمیت تمام ڈیموں کے خاتمے کا مطالبہ، جنوری میں المنظر جامشورو سے گڈو بیراج پنجاب تک سندھ عوامی کاررواں نکالنے کا اعلان- تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ پر ڈیموں کی تعمیر اور دریاء کی بحالی کیلئے جاری سندھ عوامی پیدل مارچ گذشتہ روز گورا قبرستان سے احتجاج کرتا ہوا گورنر ہاؤس سندھ پہنچا، احتجاجی پیدل مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں سندھ کے باشعور اور دریائے سندھ سے محبت رکھنے والے عوام نے شرکت کی، جبکہ سندھ عوامی پیدل مارچ کی قیادت محمد علی شاہ، گلاب شاہ، طالب کچھی، محمد ملاح، انب گوپانگ سمیت مختلف قوم پرست و سماجی تنظیموں کی رہنماؤں نے کی۔ پیدل مارچ میں شریک مظاہرین کے ہاتھوں میں ڈیموں کی تعمیر کیخلاف احتجاجی بینر اور پلے کارڈ تھے اور وہ ’’ڈیم ڈیم شیم شیم، دریائے سندھ پر ڈیموں کی تعمیر نامنظور، دریائے سندھ کو موت سے بچاؤ، پانی دو پانی دو انڈس ڈیلٹا کو پانی دو‘‘ جیسے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی سندھ عوامی پیدل مارچ کی اختتام پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی شاہ نے کہا کہ حکومت پاکستان عوام و ماحولیات دشمن پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے ناکارہ ترقی کے نام پر دریائے سندھ کے سرشتے پر ڈیم اور بیراج تعمیر کر کے دریاؤں کے کناروں پر آباد لوگوں کو تباہ و بیدخل کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان انسانی حقوق کی خلاف ورزی، ماحولیاتی تباہی، دریاء کی زندگی اور انڈس ڈیلٹا کو تباہ کرنے کی بھی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے دریائے ڈیم اور بیراج تعمیر کر کے دریائے سندھ کے رُخ تبدیل کئے ہیں، دریاء پر انحصار کرنے والے لاکھوں لوگوں کو محروم و بیدخل کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ تمام تباہ کاریاں اور بربادیاں ترقی اور قومی مفاد کے نام پر پیدا کی گئی ہیں، اس لئے سندھ عوامی پیدل مارچ ان تمام ڈیموں کی تعمیر کی پالیسیوں کو رد کرتی ہے جو دریاؤں اور ڈیلٹا کو تباہ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دریائے سندھ کے سرشتے پر کالاباغ اور بھاشا ڈیم سمیت کوئی بھی ڈیم قبول نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ دریاؤں خاص طور دریائے سندھ کو بحال کیا جائے، جو ابتدا سے ٹیل تک زندہ رہ کر اپنی موج و مستی میں بہتا رہے، تاکہ دریاء محفوظ ہوسکے، دریائے کے کناروں پر آباد لوگ محفوظ رہ سکیں، لوگوں کا روزگار اور ماحولیات محفوظ رہ سکے۔ اس موقع پر محمد علی شاہ نے آئندہ سال ماہ جنوری میں المنظر جامشورو سے گڈو بیراج پنجاب تک سندھ عوامی کارواں نکالنے کا اعلان بھی کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے