Home / اہم خبریں / پاکستان میں متعین کینیا کے اعزازی قونصل جنرل کی 2 رکنی وفد کے ہمراہ چیئرمین فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی عبدالبر سے ملاقات

پاکستان میں متعین کینیا کے اعزازی قونصل جنرل کی 2 رکنی وفد کے ہمراہ چیئرمین فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی عبدالبر سے ملاقات

کراچی(رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان میں متعین کینیا کے اعزازی قونصل جنرل محمد حنیف جانو کی 2 رکنی وفد کے ہمراہ چیئرمین فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی عبدالبر سے کیمپ آفس میں ملاقات، دوطرفہ امور، باہمی تجارت سمیت دیگر امور پر گفتگو، کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں بلو اکانومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متعین کینیا کے اعزازی قونصل جنرل محمد حنیف جانو نے اپنے دو رکنی وفد فرسٹ قونصلر عبدالرحمان ایم عبداللہ اور فرسٹ سیکریٹری یوبیش او موگیرے کے ہمراہ چیئرمین فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی عبدالبر سے تفصیلی ملاقات کی۔ جس میں پاکستان اور کینیا کے دیرینہ تعلقات سمیت دوطرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرکینیا کے اعزازی قونصل جنرل محمد حنیف جانو نے چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر کو کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں26  تا 28 نومبر2018 کو ہونے والی بلو کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ اس کانفرنس کا اعلان کینیا کے صدر یوہورو کنیاتہ نے دسمبر 2017 میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کیا تھا۔ نیروبی میں ہونے والی بلو اکانومی کانفرنس میں دنیا بھر سے 6000 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا انعقاد نیروبی کے مشہور ترین کنیاتہ انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں کیا گیا ہے۔ بلو کانفرنس میں 2030 کے ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بلو اکانومی کانفرنس تمام میمبرز کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گی جس سے ممالک کے تجارتی تعلقات، سمندری حیات، ماحولیات سمیت دیگر معاملات پر آگاہی حاصل ہو گی۔ وفد نے چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر کو بتایا کہ بلو اکانومی کانفرنس میں اس بات کا زیادہ اعادہ کیا جائے گا کہ گلوبل ولیج کی شکل اختیار کرنے کے بعد دنیا میں ٹیکنالوجی کی ترقی سے کس طرح استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ اور بلو اکانومی کانفرنس میں شریک وفود ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ وفد نے چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر کو مزید بتایا کہ کانفرنس میں خاص طور پر اس بات کو فوکس کیا جائے گا کہ کس طرح ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے اور ماحولیات میں روز بروز ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات سے کس طرح محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ کینیا کے اعزازی قونصل جنرل نے چیئرمین عبدالبر کو بتایا کہ نئی ٹیکنالوجی اور درپیش مشکلات، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کس طرح پارٹنر شپ کے اصولوں کے مطابق ان معاملات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر نے کینیا کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم تہہ دل سے آپ کے مشکور ہیں اور آپ کی جانب سے کینیا کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہیں۔ چیئرمین ایف سی ایس عبدالبرنے کہا کہ اکیسویں صدی چیلنجز کی صدی ہے اس ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اور دوسروں کے تجربات سے سیکھ کر آ گے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ آخر میں کینیا کے قونصل جنرل کے ساتھ وفد میں شریک مہمانوں کو ایف سی ایس کی یادگاری شیلڈز پیش کی گئی اور ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے