Home / اہم خبریں / کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں مسیحا رنگیلے بن گئے، لیاری جنرل اسپتال کے ڈاکٹر عبدالرب بھٹی کی ہاوس آفیسرز کو ہراساں کرنے کی کوشش

کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں مسیحا رنگیلے بن گئے، لیاری جنرل اسپتال کے ڈاکٹر عبدالرب بھٹی کی ہاوس آفیسرز کو ہراساں کرنے کی کوشش

کراچی (رپورٹ: ماجد علی) کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں مسیحا رنگیلے بن گئے، لیاری جنرل اسپتال کے ڈاکٹر عبدالرب بھٹی کی ہاوس آفیسرز کو ہراساں کرنے کی کوشش، انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے لیاری جنرل اسپتال میں اپنی خدمات انجام دینے والی ہاوس جاب آفیسرز کو شدید تحفظات لاحق ہوگئے ہیں، چند روز قبل ڈاکٹر عبدالرب بھٹی اپنے ہم خیالوں کے ساتھ ایچ اوز کے روم میں بغیر اجازت گھسے اور وہاں موجود لڑکیوں سے غلط اور فحاش جملوں کا استعمال کیا، ایچ اوز کے مطابق انھیں ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی، اسکی شکایت ان لڑکیوں نے اسپتال انتظامیہ کو کی تو ایم ایس لیاری اسپتال نے معاملے کو سننے اور تحریری درخواست لینے کے بعد انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جو جلد ہی اپنی رپورٹ پیش کریگی، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایسے غیر اخلاقی کاموں میں ملوث ڈاکٹرز کو معطل اور سخت سزائیں دی جاچکی ہیں, عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ان گندے عناصروں سے پاک کیا جائے-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے