کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، نگراں وزیراعلی کھیل و امور نوجوانان و پیٹرن سجاس ڈاکٹر جنید علی شاہ، پیٹرنز سجاس خواجہ احمد مستقیم اور پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ عابدین نے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ(سجاس) کے بلامقابلہ نو منتخب عہدیداران صدر محمود ریاض، سینئر نائب صدر عبید اعوان، نائب صدور زبیر نذیر خان، مجاہد سولنگی، جنرل سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، جوائنٹ سیکریٹری طارق اسلم، خزانچی ارشاد علی اور سیکریٹری اطلاعات کلثوم جہاں سمیت مجلس عاملہ کے تمام منتخب ارکان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنتی پیغام میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں اسپورٹس جرنلسٹس کا اہم کردار ہے، امید ہے نو منتخب صدر محمود ریاض اور سیکریٹری شاہد ساٹی ممبران کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے اپنے پیغام میں سجاس کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونائیٹڈ پینل کا مسلسل تیسری بار کلین سوئپ کرنا ان پر ممبران کے اعتماد کا مظہر ہے۔ اسپورٹس جرنلسٹس دینا بھر میں امن کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ امید ہے نو منتخب صدر محمود ریاض اور سیکریٹری شاہد ساٹی سمیت پوری کابینہ اسپورٹس جرنلسٹس کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنی بھر پور صلاحیتں بروئے کار لائیں گے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نو منتخب صدر محمود ریاض اور سیکریٹری شاہد ساٹی سمیت پوری کابینہ کو اسپورٹس جرنلسٹس کے مسائل حل کرنے کے لئے پہلے سے زیادہ کام کرنا ہوگا اور نو منتخب کابینہ میں سیکریٹری اطلاعات کی اہم زمہ داری ویمن جرنلسٹ کو دینا خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ کھیل اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اسپورٹس جرنلسٹس کا کردار سب سے اہم ہے۔ معاشرے کے پرامن تصور کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے جرنلزم میں اسپورٹس سب سے بہترین ذریعہ ہے اور سجاس کا ممبران کی فلاح بہبود کے ساتھ کھیل اور کھلاڑیوں کی ترقی کے لئے کام کرنا خوش آئند ہے۔ نگراں وزیراعلی کھیل و امور نوجوانان ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا کہ یونائیٹڈ پینل کا بلا مقابلہ منتخب ہونا خوش آئند ہے۔ نو منتخب صدر محمود ریاض اور سیکریٹری شاہد ساٹی سمیت پوری کابینہ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اسپورٹس جرنلسٹس کے مسائل حل کرنے کے لئے پہلے سے زیادہ محنت کریں گے۔، ملک بالخصوص کراچی میں کھیلوں کی واپسی میں اسپورٹس جرنلسٹس کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ ، پیٹرنز سجاس خواجہ احمد مستقیم اور فرحان عیسیٰ عبداللہ عابدین نے اپنے پیغام میں کہا کہ صحافی تنظیموں میں سجاس ملک بھر کی صحافتی ایسوسی ایشن کے لئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے، امید ہے نئی کابینہ کی زیر سرپرستی سجاس ممبران کی فلاح و بہبود کے لئے پہلے سے زیادہ متحرک اور فعال کردار ادا کرے گی.
Home / اہم خبریں / گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، نگراں وزیراعلی کھیل و امور نوجوانان ڈاکٹر جنید علی شاہ، پیٹرنز سجاس خواجہ احمد مستقیم اور ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ عابدین کی اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ(سجاس) کے عہدیداروں کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد