تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ ہفتے کے روز سے شروع ہوگا

پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ ہفتے کے روز سے شروع ہوگا

لاہور، (اسپورٹس ڈیسک) پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ ہفتہ 14 جون سے ملک بھر کے چھ ریجنز ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، لاہور، ملتان اور سیالکوٹ میں شروع ہونے والا ہے ٹورنامنٹ 15 جون سے آزاد جموں و کشمیر اور لاڑکانہ ریجنز میں شروع ہوگا جبکہ فیصل آباد، اسلام آباد اور پشاور ریجنز 16 جون سے میچز کی میزبانی کریں گے کوئٹہ ریجن میں انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ کے میچز 19 جون سے شروع ہوں گے جبکہ حیدرآباد اور راولپنڈی ریجن میں میچز 20 جون سے شروع ہوں گے۔ ڈیرہ مراد جمالی 21 جون سے میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ کراچی ریجن میں میچز 27 جون سے شروع ہوں گے ملک کے 16 ریجنز میں کل 110 ٹیمیں تین روزہ میچ کھیلیں گی۔ کھلاڑیوں کا انتخاب اپریل ۔ مئی میں حال ہی میں ختم ہونے والی چیلنج لیگ (دو روزہ) میں ان کی کارکردگی اور پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کے لیے ٹیلنٹ کے حصول کا کام کرے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے