Home / اہم خبریں / پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے اسلام آباد کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگا

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے اسلام آباد کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے اسلام آباد کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں چار ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ اے میں پاکا, پاکستان آرمی، نمسو اور ایچ ای سی گروپ بی کےآر ایل، پاکستان نیوی، ایس اے فارمز اور ماشا یونائیٹڈ, گروپ سی اوٹو کرینز، واپڈا، ڈبلیو ایس ٹی سی اور پاکستان پولیس، گروپ ڈی پی اے ایف، ایشیا گھی ملز، ایس اے گارڈنز اور پاکستان ریلوے کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ مرحلہ یکم سے 6 مئی تک ہوگا جس میں ہر ٹیم تین تین میچ کھیلے گی۔ ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گی، جو 7 اور 8 مئی کو شیڈول ہیں، سیمی فائنل مقابلے 10 مئی جبکہ فائنل 12 مئی کو ہوگا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے