کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن میں ٹریڈ یونین تحریک اور مزدور رہنماؤں کے خلاف کی جانے والی انتظامی کاروائیوں کی ہم شدید مزامت کرتے ہیں اور ریلوے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مزدور دشمن اقدامات اٹھانے سے باز رہے ان خیالات کا اظہار پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، سینیئر نائب صدر لال بخش، جنرل سیکرٹری فیاز علی شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سلیم سومرو نے ایک مشترکہ بیان میں کہا، پاکستان ریلوے مزدور محاذ کے مرکزی صدر محمد نسیم راؤ، مرکزی چیئرمین منظور احمد ملا ح، اور مرکزی سینیئر نائب صدر دلبر خان مکسی پر مشتمل ایک وفن پیپلز لیبر بیرو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان ریلویز کی محنت کا شو کے مسائل اور حالات سے انہیں اگاہ کیا اور بتایا کہ مزدوروں کو درپیش مسائل پر اواز بلند کرنے کی پاداش میں خاص طور پر کراچی ریلوے کی انتظامیہ سینیئر مزدور رہنماؤں منظور احمد ملاح کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کر کے انہیں انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس موقع پر پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ پاکستان بھر میں مزدور طبقے اور ان کے رہنماؤں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کمر بستہ اور پوری طاقت سے ان کی پشت پر کھڑی ہے حبیب جرندی نے مزید کہا کہ منظور احمد ملا مزدور تحریک کے نظریاتی ساتھی اور پیپلز لیول بیرو کے انتہائی اہم رہنما ہیں اور ہم ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
Home / اہم خبریں / پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن میں ٹریڈ یونین تحریک اور مزدور رہنماؤں کے خلاف کی جانے والی انتقامی کاروائیوں کی ہم شدید مزاحمت کرتے ہیں۔ حبیب الدین جنیدی