تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیراعلیٰ سندھ کا شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے 282ویں عرس پر پیغام

وزیراعلیٰ سندھ کا شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے 282ویں عرس پر پیغام

کراچی، (رپورٹ ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے 282ویں عرس کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹائیؒ کی شاعری اور حکمت پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ نے محبت، امن، بھائی چارے، محنت، عاجزی اور قربانی کا درس دیا۔ ’’شاہ جو رسالو‘‘ کے 30 سُر انسانیت کو جوڑنے اور نفرت و تعصب سے دور رہنے کی تعلیم دیتے ہیں۔ تین سو سال قبل شاہ لطیفؒ نے عورت کی خودمختاری اور بااختیار بنانے کا پیغام دیا، جو پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھٹائیؒ نے محروم طبقے کی آواز بلند کی اور آج بھی دنیا کو ان کے امن اور خوشحالی کے پیغام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بھٹائیؒ کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں شاہ لطیفؒ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے