Home / اسلام آباد / نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، باہمی تعاون بڑھانے کے لئے نئے راستے تلاش کرنے پر اتفاق

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، باہمی تعاون بڑھانے کے لئے نئے راستے تلاش کرنے پر اتفاق

اسلامآباد، (نوپ نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ ، بالخصوص تجارت اور ماحولیاتی اقدامات کے خصوصی حوالے سے تعاون بڑھانے کے لئے نئے راستے تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو جمہوریہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ٹیلی فون کیا ٹیلی فون کا مقصد ابوظہبی میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج ( کوپ۔28) کے فریقین کی کانفرنس کے 28ویں اجلاس کے موقع پر 2 دسمبر 2023 کو ہونے والی ان کی ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت کے عمل کو آگے بڑھاناتھا دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارت اور ماحولیاتی اقدامات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہمی تعاون کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کی۔ دونوں رہنمائوں نے وسیع تر علاقائی تعاون کے ذریعے جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کے لیے کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کی سندھ اسمبلی آفس میں ممبر خاور حسین کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کے متحرک رکن اور سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے