تازہ ترین
Home / اسلام آباد / صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سوئٹزر لینڈ کے صدر کو قائدِاعظم کے بھائی سے متعلق دستاویزات تحفے میں دینے کیلئے خط

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سوئٹزر لینڈ کے صدر کو قائدِاعظم کے بھائی سے متعلق دستاویزات تحفے میں دینے کیلئے خط

اسلامآباد، (نوپ نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سوئٹزر لینڈ کے صدر کو قائدِاعظم کے بھائی سے متعلق دستاویزات تحفے میں دینے کیلئے خط ارسال کر دیا جس میں انہوں نے سوئٹزر لینڈ کے صدر کو خط میں احمد علی جناح کی زندگی کے بارے میں دستاویزات کی نقول حاصل کرنے میں تعاون کی درخواست کی ہے ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے خط میں کہا کہ احمد علی جناح کی زندگی کی تفصیلات ، تصاویراور تاریخ کا مجموعہ زیورخ سٹی آرکائیوز کی ملکیت میں ہے ،قائداعظم محمد علی جناح کی تاریخی حیثیت اور اہمیت کے پیش نظر دستاویزات تک رسائی پاکستانی عوام کیلئے قومی اہمیت کی حامل ہے۔ خط میں ان کا کہنا تھا کہ خاتون اول ثمینہ علوی نے جنوری 2024 ء میں زیورخ آرکائیوز کا دورہ کیا ،خاتون اول نے دستاویزات پڑھنے کے بعد معاملے میں ذاتی دلچسپی لی ۔سوئٹزرلینڈ سے درخواست ہے کہ دستاویز ات کا مجموعہ نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کو بطور تحفہ فراہم کر دیا جائے ،

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گجرات میں گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے والی دو خواتین گرفتار، 33 لاکھ روپے کے زیورات برآمد

گجرات، (مرزا عادل رحمان) تھانہ صدر گجرات پولیس نے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے