کراچی، (ویب، اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ڈان نیوز کے رپورٹر خاور حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خاور حسین نہ صرف ایک پروفیشنل صحافی تھے بلکہ میرے قریبی رفقا میں سے بھی تھے، ان کا اچانک انتقال صحافتی برادری کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ خاور حسین کی صحافت میں خدمات قابلِ تعریف ہیں، وہ دیانت داری اور سچائی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہے۔ ان کی کمی کو پورا کرنا مشکل ہوگا۔
سینئر وزیر نے خاور حسین کے اہلِ خانہ اور دوستوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل حقائق جلد سامنے لائے جا سکیں۔