کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین)کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے ڈیفنس قومی موومنٹ کے سندھ کے صدر جناب بابر عباسی سے ملاقات کی اور ائندہ الیکشن میں لائے عمل بنانے کے لیے بات چیت کی اور اس بات کا عہد کیا کہ وہ کراچی کے ساتھ ہونے والی زیادتی میں ایک ساتھ مل کر کام کریں گے اور الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ سے اپیل کی کہ سندھ میں جو مینجمنٹ ہے وہ صرف ایک ہی پارٹی کی یعنی پیپلز پارٹی کی بات سن رہی ہے اور ان کو سپورٹ کر رہی ہے کہ ان کو روکا جائے اور سندھ میں شفاف الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں بابر عباسی نے کہا کہ ہم سب چاہے کوئی بھی زبان بولتے ہوں اگر ہم کراچی میں رہتے ہیں تو ہم کراچی کے شہری ہیں اور اور ہم سب کو کراچی کو اون کرنا پڑے گا اس کے بعد بابر عباسی اسلم خان اپنی ٹیم عادل عباسی ،سید یوسف امام ، ندیم عباسی ،تحسین کمال، منظور شیخ، دانش حسین، عمران خان، احمد صولت، عامر خان ودیگرکے ہمراہ فیڈرل بی ایریا گئے اور جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور حکومت سے اپیل کی کہ یہ روز روز لگنے والی اگ کی تحقیقات کرائی جائے کہ کہیں یہ سازش تو نہیں ہے اور کہا کہ ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور متاثرین کے لیے اپیل کرتے ہیں کہ گورنمنٹ ان کے نقصانات کو پورا کریں۔