تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ حکومت نے 35ویں نیشنل گیمز کی میزبانی اور یوتھ و انٹرنیشنل گیمز میں بھرپور شرکت کے لیے کھلاڑیوں کی تربیت، شفاف ٹرائلز اور پیشہ ورانہ کوچنگ پر مبنی تیاریوں کا جامع منصوبہ تیار کر لیا

سندھ حکومت نے 35ویں نیشنل گیمز کی میزبانی اور یوتھ و انٹرنیشنل گیمز میں بھرپور شرکت کے لیے کھلاڑیوں کی تربیت، شفاف ٹرائلز اور پیشہ ورانہ کوچنگ پر مبنی تیاریوں کا جامع منصوبہ تیار کر لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے 35ویں نیشنل گیمز، پہلی نیشنل یوتھ گیمز، تیسری ایشین یوتھ گیمز اور چوتھی یوتھ اولمپک گیمز میں بھرپور شرکت اور مؤثر تیاری کے لیے اہم اجلاس منعقد کیا۔ وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر کی صدارت میں یہ اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں ہوا، جس میں محکمہ کھیل کے ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران احمد علی راجپوت، اصغر بلوچ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت 6 سے 13 دسمبر 2025 تک 35ویں نیشنل گیمز کی میزبانی کرے گی۔ اس کےساتھ ساتھ سندھ کے کھلاڑی پہلی نیشنل یوتھ گیمز، تیسری ایشین یوتھ گیمز اور چوتھی یوتھ اولمپک گیمز میں بھی بھرپور حصہ لیں گے۔ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیدر احمد علی راجپوت اور ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق نے بریفنگ میں بتایا کہ پہلی نیشنل یوتھ گیمز 6 تا 13 ستمبر 2025 کو اسلام آباد میں وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے تحت منعقد ہوں گی، جبکہ تیسری ایشین یوتھ گیمز 22 تا 31 اکتوبر 2025 بحرین کے دارالحکومت مناما میں ہوں گی اور چوتھی یوتھ اولمپک گیمز 31 اکتوبر تا 13 نومبر 2025 سینیگال کے شہر ڈکار میں ہوں گی۔ وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ سے 350 کھلاڑی، ٹیم آفیشلز اور کنٹینجنٹ آفیشلز نیشنل یوتھ گیمز میں شرکت کریں گے۔ انہوں نےتمام صوبائی اسپورٹس ایسوسی ایشنز کو ہدایت دی کہ وہ ٹیموں کے انتخاب کے لیے شفاف اور منصفانہ ٹرائلز کا انعقاد کریں اور کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے فوری ٹریننگ کیمپس منعقد کیے جائیں۔سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ منتخب کھلاڑیوں کو پیشہ ور کوچز کے ذریعے بھرپور کوچنگ دی جائے گی تاکہ وہ قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔ سردار مہر نے کہا کہ سندھ کے نوجوان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور وہ قومی و عالمی سطح پر میڈلز جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایشین یوتھ گیمز میں کوالیفائی کرنےوالے کھلاڑی خود بخود یوتھ اولمپک گیمز میں شرکت کے اہل ہوں گے، جس کے لیے خصوصی تیاریوں کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے