Home / اہم خبریں / سانحہ 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ثابت ہوا ہے, ایک سیاسی جماعت کے مسلح جتھوں نے اپنے گھناؤنے مقاصد کیلئے ملک کو یرغمال بنایا، شہداء وطن کی بے حرمتی اور لوٹ مار کی، سید ذوالفقار علی شاہ

سانحہ 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ثابت ہوا ہے, ایک سیاسی جماعت کے مسلح جتھوں نے اپنے گھناؤنے مقاصد کیلئے ملک کو یرغمال بنایا، شہداء وطن کی بے حرمتی اور لوٹ مار کی، سید ذوالفقار علی شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے ایک بیان میں سانحہ 9 مئی کو ملکی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے سانحہ 9 مئی کے شرپسندوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے مسلح جتھوں نے اپنے گھناؤنے مقاصد کیلئے ریاست کو یرغمال بنایا، شہدائے وطن کی بے حرمتی اور لوٹ مار کی۔ انھوں نے کہا کہ پاک افواج سرحدوں پر ہمارے سکون اور امن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے لہذا اس قسم کی پرتشدد سوچ کو روکنے کیلئے سیاسی جماعتوں اور پر امن سوچ کے حامل عوام کو ملکر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج اور اداروں کیساتھ شانہ بشانہ ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ڈی سی سینٹرل جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ڈی سی سینٹرل جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئنز ٹرافی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے