Home / اہم خبریں / ساؤتھ ایئر 16 جولائی سے ملکی فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی، کراچی، بہاولپور اور اسلام آباد کے درمیان پہلی پرواز شیڈول

ساؤتھ ایئر 16 جولائی سے ملکی فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی، کراچی، بہاولپور اور اسلام آباد کے درمیان پہلی پرواز شیڈول

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کی نئی نجی فضائی کمپنی ساؤتھ ایئر 16 جولائی 2026 سے اپنے باقاعدہ اندرونِ ملک فضائی آپریشن کا آغاز کر رہی ہے۔ ایئرلائن کی پہلی کمرشل پرواز کراچی سے بہاولپور ہوتے ہوئے اسلام آباد روانہ ہوگی۔ کمپنی نے 10 جولائی سے ٹکٹوں کی بکنگ بھی شروع کر دی ہے، جس کے بعد مسافر افتتاحی پرواز کے لیے اپنی نشستیں محفوظ کرا سکتے ہیں۔

ایئرلائن ابتدائی مرحلے میں اے ٹی آر 72 طیاروں کے ذریعے پروازیں چلائے گی، جو مختصر فاصلے کے روٹس اور چھوٹے ہوائی اڈوں کے لیے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔ ساؤتھ ایئر کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ملک کے مختلف شہروں، خصوصاً کم فضائی سہولیات رکھنے والے علاقوں، کے درمیان بہتر سفری روابط قائم کرنا ہے۔

ساؤتھ ایئر اس سے قبل مئی 2026 میں کراچی سے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کر چکی ہے، جس کے بعد ضروری ریگولیٹری تقاضے پورے کرتے ہوئے اسے باقاعدہ فضائی آپریشن کا لائسنس جاری کیا گیا۔ نئی ایئرلائن کی شمولیت سے پاکستان کی مقامی فضائی صنعت میں مسابقت بڑھے گی اور مسافروں کو اندرونِ ملک سفر کے مزید متبادل دستیاب ہوں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے