Home / اہم خبریں / روہڑی میں ایکسائز کی بڑی کارروائی گاڑی سے 20 کلو اعلیٰ معیار کی چرس برآمد ایک ملزم گرفتار

روہڑی میں ایکسائز کی بڑی کارروائی گاڑی سے 20 کلو اعلیٰ معیار کی چرس برآمد ایک ملزم گرفتار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں محکمہ ایکسائز کے نارکوٹکس کنٹرول ونگ روہڑی سرکل نے ایس آئی یو ٹی جیل روڈ روہڑی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک سوزوکی کلٹس کار (نمبر ADK-188) کی تلاشی کے دوران 20 کلو گرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کرلی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق برآمد شدہ چرس اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو تحویل میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 05/2026 درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں تاکہ صوبے کو منشیات کی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے