Home / اہم خبریں / دی نیکسٹ اسکول، انٹر کیمپس اسپورٹس ڈے کی رنگا رنگ تقریب کا شاندار آغاز مہمان خصوصی ڈائریکٹر (KDA) نوید انور صدیقی اور سابقہ انٹرنیشنل کرکٹر سعید آزاد نےکیا۔ (HR) ہیڈ، حمزہ زکریا

دی نیکسٹ اسکول، انٹر کیمپس اسپورٹس ڈے کی رنگا رنگ تقریب کا شاندار آغاز مہمان خصوصی ڈائریکٹر (KDA) نوید انور صدیقی اور سابقہ انٹرنیشنل کرکٹر سعید آزاد نےکیا۔ (HR) ہیڈ، حمزہ زکریا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام دی نیکسٹ اسکول، انٹر کیمپس اسپورٹس ڈے کا انقعاد KMC اسپورٹس کمپلیکس، کشمیر روڈ، کراچی میں کیا گیا۔ تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا، قومی ترانہ مارچ پاسٹ، پی ٹی ڈسپیلے، جمناسٹک اور تائکوانڈ کا بھی شاندار و دلکش مظاہرہ پش کیا گیا۔ دی نیکسٹ اسکول، انٹر کیمپس اسپورٹس ڈے کی رنگا رنگ تقریب کا شاندار آغاز مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل (KDA) نوید انور صدیقی اور سابقہ انٹرنیشنل کرکٹر سعید آزاد نےکیا۔ مہمان خصوصی کے ہمراہ سندھ اوليمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل احمد علی راجپوت، سابقہ ڈائریکٹر اسپورٹس (KDA) ایاز منشی، اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم، دی نیکسٹ اسکول کے ہیڈ اف (HR) حمزہ زکریا، مس عائشہ بصیر، مس ریمشا، دی نکسٹ اسکول گلشن کیمپس کی پرنسپل مہہ پارہ فاران، (PECHS) کیمپس کی پرنسپل انیلہ صمد، نارتھ ناظم آباد کیمپس کی پرنسپل آمنہ آصف، دی نیکسٹ اسکول کے اسپورٹس کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی، ماجد رسول، اسپورٹس ٹیچر محمّد طارق حفیظ، عثمان بنگش، جنید الحق اور دی نیکسٹ اسکول کے اسٹاف سمیت والدین اور شرکاہ کی بڑی تعداد موجود تھی، دی نیکسٹ اسکول کے تین کیمپس نے شرکت کی گلشن کیمپس، نارتھ ناظم آباد کیمپس اور PECHS کیمپس کے 700 سے زائد طلباء و طالبات نے مختلف کھیلوں میں اپنے جوھَر دیکھےاور مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ گیمز کے اختتام پر ٹرافی، سرٹیفکیٹ میڈلز اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر دی نکسٹ اسکول کے ڈائریکٹرز نے مختلف کھیلوں کے اسپورٹس ٹیچر اور کوچز کی کوششوں کو سراہا گیا اور اس ایونٹ کو کامیاب بنانے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے