کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) بلاول بھٹو کا عوامی منشورقوم کے دل کی آواز اورعوامی جذبات کا ترجمان ہے، کراچی کے عوام کے مسائل کوپیپلزپارٹی سے زیادہ کوئی نہیں سمجھتا ،سچل صفورا،اسکیم 33میں پانی بجلی گیس جیسے مسائل کے حل کی بنیاد رکھ دی ہے،الیکشن کے بعد تمام منصوبے مکمل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ،کنوینئیرضلع شرقی ،امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 235 آصف خان نے سعدی ٹاون اور رضویہ سوسائٹی سمیت مختلف علاقوں کے عمائدین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپی ایس 97کے امیدواربشیربروہی،پی ایس 98کے امیدوارحاکم جسکانی،پی ایس 99کے امیدوارمستی خان دیگربھی موجود تھے۔این اے 235کے امیدوارآصف خان نے کہاکہ عام آدمی اس وقت مہنگائی اورمعاشی بدحالی کا شکارہے،پیپلزپارٹی نے معاشی بدحالی سے نکلنے کا عملی منصوبہ پیش کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ کراچی کے عوام کے مسائل کوپیپلزپارٹی سے زیادہ کوئی نہیں سمجھتا ،سچل صفورا،اسکیم 33میں پانی بجلی گیس جیسے مسائل کے حل کی بنیاد رکھ دی ہے8فروری کوعوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے کے بعد ترقیاتی منصوبے مکمل کریں گے۔آصف خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی طرف سے روزگارکی فراہمی کے خلاف مخالفین نے عدالت کا سہارا لیا ،8فروری کو پیپلزپارٹی کی کامیابی روزگارکے دروازے کھو لنے کی ضمانت بنے گی، پیپلزپارٹی نے سچل اورصفورا میں گھر،گھرپانی،بجلی،سڑک کے منصوبے مکمل کیے ،کراچی کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات اورعوامی خدمت کی بنیاد پرانتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے،پیپلزپارٹی کی کامیابی عام آدمی کی کامیابی ہے۔
Home / اہم خبریں / بلاول بھٹو کا عوامی منشورعوامی جذبات کاترجمان ہے، ریڈلائن سمیت دیگرٹرانسپورٹ منصوبوں سے صفورا ،سچل اوراسکیم 33 کو سفرکی آرام دہ سہولت ملے گی پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کنوینئیرضلع شرقی امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 235 آصف خان کا سعدی ٹاون اور رضویہ سوسائٹی میں انتخابی جلسہ سے خطاب