Home / اہم خبریں / آسٹریلیا ویمن نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن کو 110 رنز سے ہرا کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی

آسٹریلیا ویمن نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن کو 110 رنز سے ہرا کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی

سڈنی، (نوپ اسپورٹس انٹرنیشنل) آسٹریلیا ویمن نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن کو 110 رنز سے ہرا کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی ، خراب موسم کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیا گیا ، گزشتہ روز نارتھ سڈنی اوول میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے ، بیتھ مونی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 82 رنز بنائے ، دیگر بیٹرز میں ایلیزا ہیلی 60 اور تاہیلہ میک گراتھ 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں مساباتا کلاز نے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں جنوبی افریقہ ویمن نے 14 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور میچ روک دیا گیا ، میچ دوبارہ شروع ہوا تو جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 31 اوورز میں 238 رنز کا ہدف ملا مگر وہ 24.3 اوورز میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، سنی لوسس 34 اور تزمین برٹس 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں ، آسٹریلیا کی جانب ایلانا کنگ نے چار جبکہ تاہیلہ میک گراتھ اور کم گراتھ نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ، تاہیلہ میک گراتھ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا .

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے