Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے پاکستانی فلمی میوزک کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیے زبردست ”ڈانس جنکشن والیم ii“ کا انعقاد

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے پاکستانی فلمی میوزک کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیے زبردست ”ڈانس جنکشن والیم ii“ کا انعقاد

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے پاکستانی فلمی میوزک کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیے زبردست ”ڈانس جنکشن والیم ii“ کا انعقاد اوپن ایئر تھیٹر میں کیاگیا ، ڈانس جنکشن میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ معروف ڈانسر وہاب شاہ اور رقاصہ نگہت چوہدری،مانی چاؤ، عبدالغنی، سمیرا علی، دانیہ کنول، یوشا، آرٹس کونسل ڈانس اکیڈمی کے اساتذہ سمیت مختلف ڈانسرز اور ڈانس گروپس نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، ڈانس جنکشن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ آرٹس کونسل پاکستان فنون لطیفہ کاسب سے بڑا ادارہ ہے،ہم پاکستان کی ثقافت اور ملک کا نام روشن کرنے کے لیے کام کررہے ہیں، یہاں ہر شخص بغیر ڈر اور خوف کے آسکتا ہے، انہوں نے کہاکہ آرٹ اور ثقافت فحاشی کا نام نہیں، یہاں میری بیٹی اور بیوی بھی موجود ہیں یہ ایک محفوظ ادارہ ہے، یہ سوچ غلط ہے کہ ہم ڈانس نہیں کرسکتے یہ ڈانس جنکشن آپ لوگوں کے لیے ٹریٹ ہے، انہوں نے کہاکہ جو بچے فیکٹری میں نو نو بجے تک کام کرکے اپنے پیشے اور ٹیلنٹ کو آگے بڑھاتے ہیں ہم ان سے پیسے نہیں لیتے بلکہ انہیں اس مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں جس کے وہ مستحق ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ نیا ٹیلنٹ سامنے آئے جس کے لیے آرٹس کونسل کا تعاون ہمیشہ ایسے بچوں کے ساتھ ہے۔ معروف ڈانسر وہاب شاہ نے کہاکہ ڈانس جنکشن کے لیے سو کے قریب لوگوں نے آڈیشن دیا، وہ لوگ جنہوں نے پہلے کبھی پر فارم نہیں کیا تھا آج انہیں آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم سے قابل اساتذہ کے ساتھ پرفارم کرنے کا موقع ملا، آج کے نوجوان تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہیں ، نوجوانوں سے کہوں گاکہ آرٹس کونسل آئیں اور اپنے فن کا مظاہرہ کریں۔ ڈانس جنکشن میں ڈانسرز گروپس سمیت مختلف سولو پرفارمنس بھی پیش کی گئیں، تقریب کے اختتام میں ڈانس گرو وہاب شاہ کی زبردست پرفارمنس نے شرکاءکے دل جیت لیے۔ فلم انڈسٹری کے سنہرے دور 70 ءکی دہائی کے گانے پیش کیے وہیں نادیہ حسن، سجاد علی اور ابرار الحق کے گانوں پر پیش کیے جانے والے رقص نے ڈانس جنکشن کو چار چاند لگا دیئے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

دوسرے ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز ویمنز کی 7 وکٹوں سے کامیابی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے