تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یومِ شہدائے پولیس: وزیراعلیٰ سندھ کا سندھ پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت

یومِ شہدائے پولیس: وزیراعلیٰ سندھ کا سندھ پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ شہدائے سندھ پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے جوانوں نے امن کے قیام کے لیے جانوں کا نذرانہ دے کر تاریخ رقم کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے انکشاف کیا کہ 1971 سے اب تک سندھ پولیس کے 2,549 اہلکار شہید ہو چکے ہیں، جن میں 4 ایس پی، 1 اے ایس پی اور 22 ڈی ایس پی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔

شہداء کے اہل خانہ کے لیے مراعات:

دہشتگردی کے کیسز میں 2.35 کروڑ تا 7 کروڑ روپے تک پیکج۔

انکاؤنٹر یا ٹارگٹ کلنگ میں 2.35 کروڑ تا 6 کروڑ روپے معاوضہ۔

شہید اہلکار کے ورثا کو 60 سال کی عمر تک تنخواہ۔

10 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس اور سرکاری رہائش۔

بیوہ کو ماہانہ الاؤنس، بچوں کو تعلیمی انعامات و شادی کے اخراجات۔

بچوں کے لیے اسکالرشپس اور داخلے کا خصوصی کوٹا۔

معذور اہلکاروں کو مستقل معذوری پر 1 کروڑ اور عارضی معذوری پر 25 لاکھ روپے۔

دورانِ سروس وفات پر اہل خانہ کو 6 سے 30 لاکھ روپے تک معاوضہ۔

بچوں کے علاج اور قانونی معاونت بھی حکومت سندھ فراہم کرتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس فورس کے شہداء ہمارے ہیرو ہیں، ان کی قربانیوں کا صلہ دینا حکومت کا فرض ہے اور ہم ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی کے لیے بڑی خوشخبری، ڈبل ڈیکر بسیں بندرگاہ پہنچ گئیں جلد سڑکوں پر نظر آئینگی۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے