تازہ ترین
Home / Home / یلو لائن بی آر ٹی: عالمی بینک وفد کا دورہ، منصوبے کی رفتار اور معیار کو سراہا گیا

یلو لائن بی آر ٹی: عالمی بینک وفد کا دورہ، منصوبے کی رفتار اور معیار کو سراہا گیا

کراچی، (رپورٹ: ذیشان حسین) عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے کراچی میں یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے سائٹ آفس اور جام صادق پل کے قریب تعمیراتی مقام کا دورہ کیا، جہاں انہیں منصوبے کی افادیت، پیشرفت اور مقاصد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وفد کا استقبال سندھ کے سینئر وزیر و وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ کمال دایو نے کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ نے منصوبے کو کراچی کا وژنری ٹرانسپورٹ منصوبہ قرار دیا جو روزانہ لاکھوں افراد کو سفری سہولت فراہم کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبے میں صرف ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلیں گی، جبکہ خواتین کے لیے پنک بس اور ای وی اسکوٹر اسکیم جیسے اقدامات سے سماجی تبدیلی لائی جا رہی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور ہائی اسپیڈ ریل جیسے دیگر منصوبے بھی زیر تکمیل ہیں۔

عالمی بینک کے وفد نے منصوبے کی رفتار، معیار اور وژن کو سراہتے ہوئے سندھ حکومت کے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ آخر میں وفد کو سندھی ثقافت کے روایتی تحائف اور شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ صوفیوں اور امن و محبت کی دھرتی ہے، اس کی وحدت اور شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سید محمد منیر شاہ

سکرنڈ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید محمد منیر شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے