Home / اہم خبریں / کے یو جے (دستور) کی جانب سے کراچی پریس کلب میں روایتی افطار ڈنر، صحافیوں اور معزز شخصیات کی شرکت

کے یو جے (دستور) کی جانب سے کراچی پریس کلب میں روایتی افطار ڈنر، صحافیوں اور معزز شخصیات کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی جانب سے کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے اعزاز میں روایتی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹی وی چینلز، اخبارات اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ سینئر صحافیوں، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کے یو جے (دستور) کو صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور صحافتی برادری کے اتحاد کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور رمضان المبارک کی روحانی فضا میں باہمی روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر کے یو جے (دستور) کے سیکرٹری ریحان خان چشتی نے کہا کہ رمضان المبارک اخوت، ہمدردی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور اسی جذبے کے تحت صحافتی برادری کو متحد ہو کر اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، ان کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے، جبکہ اس نوعیت کی تقریبات صحافیوں کے درمیان روابط اور باہمی ملاقاتوں کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں۔

تقریب میں کے یو جے کے سابق عہدیداران مقصود یوسفی، سید راشد عزیز، عامر لطیف، محمد رضوان بھٹی، شعیب احمد، ریاض ساگر اور سینئر صحافی واجد انصاری سمیت دیگر کو تحائف پیش کیے گئے۔ افطار ڈنر میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری اسلم خان، پی ایف یو جے دستور کے سیکرٹری اے ایچ خانزادہ، پی ایف یو جے برنا کے صدر جی ایم جمالی، آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر محمد احمد شاہ، آباد کے چیئرمین حسین بخشی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر کے یو جے (دستور) کے صدر نصراللہ چوہدری کے بھائی عرفان چوہدری کے انتقال پر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے