Home / اہم خبریں / کے یو جے دستور کی جانب سے ایجوکیشن اور ہیلتھ رپورٹرز تنظیموں کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد

کے یو جے دستور کی جانب سے ایجوکیشن اور ہیلتھ رپورٹرز تنظیموں کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کے یو جے دستور کے صدر نصر اللہ چودری اور سیکرٹری ریحان چشتی نے اپنے مشترکہ بیان میں ایجوکیشن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر سید عسکری، سیکریٹری رانا جاوید، نائب صدر انور خان، جوائنٹ سیکریٹری نیاز علی جبکہ ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اختر شاہین رند، سینئر وائس پریزیڈنٹ صفدر بٹ، وائس پریزیڈنٹ امداد سومرو اور جنرل سیکریٹری عمران پیرزادہ سمیت دونوں تنظیموں کی نومنتخب گورننگ باڈی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ایسے میں متعلقہ بیٹ رپورٹرز اپنی تحقیقاتی رپورٹس کے ذریعے نہ صرف عوامی مسائل اجاگر کر رہے ہیں بلکہ ان شعبوں کی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

کے یو جے دستور کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جدید دور میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تیزی سے آنے والی تبدیلیوں کے باعث صحافیوں کے چیلنجز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ عوام تک مستند معلومات کی فراہمی اور ان تبدیلیوں سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں بیٹ رپورٹرز کا کردار نہایت اہم اور قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں سے وابستہ تنظیموں کی نومنتخب قیادت مستقبل میں بھی عوامی خدمت اور ذمہ دار صحافت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ اس موقع پر کے یو جے دستور نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل اور پیشہ ورانہ چیلنجز کے مقابلے کے لیے تنظیم ماضی کی طرح آئندہ بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آئی جی سندھ نے 25 نئی آپریشنل پیٹرولنگ گاڑیاں پولیس یونٹس کے حوالے کر دیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس، ٹریفک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے