تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی جانب سے سجاس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی جانب سے سجاس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

کراچی، (اسٹاف رپورٹر ) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے سندھ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (سجاس) کے انتخابات میں یونائیٹڈ پینل کی کامیابی پر نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

کے یو جے (دستور) کے صدر نصراللہ چوہدری اور سیکریٹری ریحان خان چشتی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ محمود ریاض کا بطور صدر منتخب ہونا اور ان کی ٹیم کی کامیابی اسپورٹس جرنلزم کے لیے نیک شگون ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سجاس کی نئی قیادت اسپورٹس صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور کھیلوں کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے سجاس کے تمام نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ دونوں تنظیمیں مستقبل میں باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ روابط کو مزید مضبوط بنائیں گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سٹی ایسوسی ایٹ کے نئے منصوبے جاکوانی گیٹ وے پرائم کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب، محمد شفیع جاکوانی

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) سٹی ایسوسی ایٹ کے بانی و چیف ایگزیکٹو محمد شفیع جاکوانی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے