تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی کی ترقی کیلئے بزنس کمیونٹی کو آگے بڑھنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی تکمیل تمام برادری اور اکائیوں کی مدد کے بغیر ناممکن ہے۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

کراچی کی ترقی کیلئے بزنس کمیونٹی کو آگے بڑھنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی تکمیل تمام برادری اور اکائیوں کی مدد کے بغیر ناممکن ہے۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی پی ایس 101 کے رہنما ڈاکٹر نیاز میمن کی جانب سے بزنس، میمن اور دہلی کمیونٹی کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کی تقریب میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی و صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور جنرل سیکریٹری سندھ وقار مہدی نے خصوصی شرکت کی۔وزیر بلدیات سعید غنی نے اپنے خطاب میں کراچی میں جاری سندھ گورنمنٹ , KMC اور دیگر محکموں کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی اور جھوٹے پروپیگنڈہ کرنے والی جماعتوں جنھیں کراچی کی عوام نے مسترد کردیا کا ہر فورم پر مقابلہ کررہے ہیں۔ کراچی کی ترقی کیلئے بزنس کمیونٹی کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنے کی دعوت دی۔معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ سید وقار مہدی نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر نیاز میمن کو بہترین پروگرام کرنے پر مبارکباد دی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی تکمیل کیلئے تمام برادری اور اکائیوں کو ساتھ لیکر چلنے پر زور دیا۔وقار مہدی کا کہنا تھا کہ آج دہلی مرکنٹائل سوسائٹی میں جہاں یہ پروگرام رکھا گیا یہ کبھی پیپلز پارٹی کے علاقے نہیں رہے لیکن ترقیاتی کاموں پر پاکستان پیپلز پارٹی کبھی ان علاقوں میں کمی نہیں کرتی۔تقریب میں وزیر اعلی سندھ کے مشیر نجمی عالم، عثمان ہنگورو، صدر ضلع شرقی اقبال ساند، ریاض بلوچ ،فرحان غنی، خالد لطیف، سرور خان غازی، حسام شمسی ، اسما حسن ارتضی بلوچ کے علاوہ کراچی چیمبر آف کامرس ، میمن فیڈریشن ، جمعیت پنجابی سوداگران دہلی اور بوہرہ کمیونٹی کے عہدیدار اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے