تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو سجاس کی مبارکباد، کیک کاٹا گیا، سجاس کے ساتھ تعلق کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ محمد اسلم خان

کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو سجاس کی مبارکباد، کیک کاٹا گیا، سجاس کے ساتھ تعلق کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ محمد اسلم خان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین / اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے ایک وفد نے صدر محمود ریاض، سیکریٹری جنرل شاہد عثمان عرب ساٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر ارکان کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے انتخابات 2026 میں کامیاب ہونے والی نو منتخب باڈی کے صدر محمد فاضل جمیلی، سیکریٹری محمد اسلم خان اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سیکریٹری محمد اسلم خان نے سجاس کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سجاس اور کراچی پریس کلب کا رشتہ دیرینہ اور مضبوط ہے، کلب کے ہر بڑے ایونٹ میں سجاس ہمیشہ ہمارے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سجاس کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور تنظیم کی جانب سے دی جانے والی تجاویز پر عملدرآمد کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

سجاس کے صدر محمود ریاض نے کہا کہ سجاس کے سینئر اور جونیئر اسپورٹس رپورٹرز کی بڑی تعداد کراچی پریس کلب کی رکن ہے اور سجاس کراچی پریس کلب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سجاس اپنے ممبران کے لیے مختلف تربیتی اور پیشہ ورانہ پروگرامز کا انعقاد کرتی ہے اور ہر سال متنوع نوعیت کے درجنوں پروگرام باقاعدگی سے منعقد کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کراچی پریس کلب اور سجاس آئندہ بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

ملاقات کے اختتام پر سجاس کی جانب سے پیش کیے گئے کیک کو کراچی پریس کلب کے سیکریٹری محمد اسلم خان اور دیگر عہدیداران نے کاٹا، جبکہ سجاس کے سیکریٹری جنرل شاہد عثمان عرب ساٹی نے سیکریٹری محمد اسلم خان کو گلدستہ بھی پیش کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے