تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈاؤ یونیورسٹی میں وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی آمد، پی ایم ڈی سی سندھ ریجن کے دفتر کا افتتاح

ڈاؤ یونیورسٹی میں وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی آمد، پی ایم ڈی سی سندھ ریجن کے دفتر کا افتتاح

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں آج وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) سندھ ریجن کے دفتر کا افتتاح کیا۔

تقریب کے موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ایم کیو ایم پاکستان ڈاؤ یونٹ کی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ذمہ داروں نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نے وفاقی وزیر کو یونیورسٹی ملازمین کے مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر صحت نے مسائل سننے کے بعد اپنے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نعیم خانزادہ کو ہدایت کی کہ افسران و ملازمین کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جائز مطالبات پر مثبت پیشرفت کی جائے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سٹی ایسوسی ایٹ کے نئے منصوبے جاکوانی گیٹ وے پرائم کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب، محمد شفیع جاکوانی

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) سٹی ایسوسی ایٹ کے بانی و چیف ایگزیکٹو محمد شفیع جاکوانی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے