کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) چھٹا دہلی کمیونٹی کرکٹ لیگ سیزن 6کا فائنل میں میڈی کیم کرکٹ ٹیم اور دی آرکیڈ اسکول کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس میں 7 ٹیموں حصہ لیا،ٹورنامنٹ لیگ کی بنیاد پر کھیلا گیا۔فائنل کیلئے آئی لینڈ کرکٹ ٹیم اور میڈی کیم کر کٹ ٹیم نے کوا لیفائی کیا،ٹورنامنٹ کافائنل آئی لینڈ کرکٹ ٹیم اور میڈی کیم کرکٹ ٹیم کے مابین معین خان کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا گیا۔فائنل میچ میں آئی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے میڈی کیم کرکٹ ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی۔میڈی کیم کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 179رنز بنائے۔عبدالباسط ذکی 15،عمر چاؤلہ25رنز،علی موسیٰ 30جبکہ عمر لوہیانے 63گیندوں پر 102رنز کی اننگز کھیلی۔عبید الرحمان نے 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ مبشر انور اور حذیفہ نے 1،1وکٹ حاصل کی۔جواب میں آئی لینڈ کرکٹ ٹیم 12.2اوورز میں 59رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔مبشر انورکے 26رنز کے علاوہ کوئی بھی کھیلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا۔علی موسیٰ نے 4وکٹ،جنید خلیل 2وکٹ جبکہ دانش،ریحان،خالد سلیم اور رومان محمود نے 1،1وکٹ حاصل کری۔اس طرح میڈی کیم کرکٹ ٹیم نے فائنل 120رنز سے جیت لیا۔میڈی کیم کرکٹ ٹیم کے عمر چاؤلہ کو 230رنز اور 6وکٹ حاصل کرنے پر بیسٹ آل راؤنڈرقرار دیا گیا جبکہ علی موسیٰ کو 14وکٹیں لینے پر بیسٹ باؤلر آف دے ٹورنامنٹ اینڈ بیسٹ باؤلر کا ایوارڈدیا گیا جبکہ عمر لوہیا کو ٹورنامنٹ میں 243رنز بنانے اورفائنل میں 102رنز بنانے پربیسٹ بیٹسمین، بیسٹ فلڈر کا ایوار ڈاور کیش انعام دیا گیانیز سودیس جواد کو ایمرجنگ پلئیر آف دی لیگ کا ایوارڈ دیا گیا۔فائنل میچ میں شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔
Home / Home / چھٹے دہلی کمیونٹی کرکٹ لیگ سیزن 6کے فائنل میں میڈی کیم کرکٹ ٹیم کی آئی لینڈ کے خلاف 120رنزسے کامیابی