تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی سی بی- ایچ ای سی انٹرورسٹی کرکٹ چیمپین شپ- 25-2024 اقراء یونیورسٹی نے سندھ مدرسہ الاسلام یونیورسٹی کو باأسانی 10وکٹوں سے شکست دے کر (زون ایل، پول بی) میں پہلی کامیابی حاصل کی

پی سی بی- ایچ ای سی انٹرورسٹی کرکٹ چیمپین شپ- 25-2024 اقراء یونیورسٹی نے سندھ مدرسہ الاسلام یونیورسٹی کو باأسانی 10وکٹوں سے شکست دے کر (زون ایل، پول بی) میں پہلی کامیابی حاصل کی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پی سی بی- ایچ ای سی انٹرورسٹی کرکٹ چیمپین شپ- 25-2024, (زون ایل- پول بی) کے پہلے میچ میں اقرا یونیورسٹی نے ٹاس جیت کر پہلی بیٹنگ سندھ مدرسہ الاسلام یونیورسٹی کو دعوت دی۔ سندھ مدرسہ الاسلام نے 27.5 اوورز میں 80 رنز پر ٹیم ڈھیر ہو گئی۔ سید مودود نے 26 اور عبدالرافع نے 20 رنز نمایاں کارکردگی پیش کی۔ جبکہ اقرا یونیورسٹی کے بالرز سائم سہیل نے 5، عمر سلطان اور طحہ وقار نے 2-2 وکٹیں حاصل کی۔ اقرا یونیورسٹی کے بیٹر محمد جنید نے 35 اور کپتان حذیفہ حسن نے 34 رنز بنا کر 81 رن کا ہدف 7.3 اوورز میں حاصل کر لیا اور 10 وکٹوں سے کامیابی سمٹی۔ اس موقع پر کراچی یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈائریکٹر راشد قریشی، اقرا یونیورسٹی اسپورٹس ڈائریکٹر ڈاکٹر شیراز الحسن موہانی، تحسین احمد، عمران جاوید، کاشف احمد فاروقی، محمد رفیق اور سندھ مدرسہ الاسلام کے اسپورٹس کوارڈینیٹر محمد کاشف و دیگر موجود تھے۔ امپائرنگ عقیل عادل، محمد اصغر اور سید مستجاب عالم نے اسکورنگ کے فرائض انجام دی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سمر اسپورٹس کیمپ کا آغاز، پہلے مرحلے میں باسکٹ بال، ہاکی، فٹبال، بیڈمنٹن اور کبڈی شامل ہیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے تحت جاری سمر اسپورٹس کیمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے