پشاور، ( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن (پی ایس ڈبلیو ایف) کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم سمیت تمام عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی نے فخر پاکستان امجد عزیز ملک کو صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز ملنے پر دل گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے، مشترکہ بیان میں اصغر عظیم کا کہنا ہے کہ جب ملک خاص کر پشاور دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا تو امجد عزیز ملک پی ایس ڈبلیو ایف کے صدر کی حیثیت سے دنیا بھر پاکستان کے لئے صحافتی میدان میں امن کا مقدمہ لڑ رہے تھے، تمغہ امتیاز ملنا ان کی 42 سال دور صحافت کے دوران ملک کے لئے کی جانے والی خدمات کا اعتراف ہے، 16 سے زیادہ کتابوں کے مصنف امجد عزیز ملک کو 19 سال بعد تمغہ امتیاز ملنا پشاور کے صحافیوں خاص کر اسپورٹس جرنلسٹس کے لئے حکومت پاکستان کا ایک تحفہ ہے, امجد عزیز ملک خوش نصیب ہیں کہ وہ اپنی خدمات کا اعتراف ہوتے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں، پی ایس ڈبلیو ایف کی مجلس عاملہ کا کہنا ہے کہ ملک صاحب کا ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس ایشیاء)AIPS, Asia )کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے دنیا بھر میں پاکستان کے امن کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا پاکستان کا اعزاز ہے، آج اسپورٹس جرنلزم سے وابستہ صحافیوں کو ایک حوصلہ ملا ہے کہ اگر جذبہ سچا اور ملک کی خدمت کا جنون ہو تو اللہ پاک انعام ضرور دیتے ہیں.
Home / اہم خبریں / پی ایس ڈبلیو ایف کے صدر امجد عزیز ملک کو تمغہ امتیاز ملنا ان کی 42 سالہ صحافتی خدمات کا اعتراف اور پورے پاکستان کے لئے قابل فخر ہے، سیکریٹری جنرل پی ایس ڈبلیو ایف