تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پہلی آل سندھ انٹر ڈویژن واکنگ فٹبال چیمپئن شپ 2026 کا کامیاب انعقاد

پہلی آل سندھ انٹر ڈویژن واکنگ فٹبال چیمپئن شپ 2026 کا کامیاب انعقاد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) محکمہ کھیل امورِ نوجوانان کے زیرِ اہتمام، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کراچی ایسٹ کی میزبانی میں اور سندھ واکنگ فٹبال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پہلی آل سندھ انٹر ڈویژن واکنگ فٹبال چیمپئن شپ 2026 یومِ کشمیر کے موقع پر 31 جنوری اور یکم فروری 2026 کو صدیق میمن اسکاؤٹس اسپورٹس کمپلیکس، گلشنِ اقبال کراچی میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ چیمپئن شپ میں سندھ بھر سے 6 مردوں اور 4 خواتین ٹیموں نے شرکت کی، جس کا مقصد صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور کھیلوں کے مثبت جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکریٹری جنرل سندھ اولمپک ایسوسی ایشن مسٹر احمد علی راجپوت تھے، جنہوں نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں فاتح اور رنر اَپ ٹیموں میں ٹرافیاں جبکہ تمام شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر مسٹر آدم، احمد نواز، اختر خان اور محمد رفیع بھی موجود تھے، جن کی شرکت سے تقریب کو مزید وقار حاصل ہوا۔

نتائج کے مطابق خواتین کیٹیگری میں کراچی گرین نے پہلی اور کراچی وائٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ مردوں کیٹیگری میں شہید بینظیر آباد نے پہلی اور کراچی وائٹ نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔ انفرادی اعزازات میں تنویر بٹ کو بہترین کھلاڑی، وقاص شبیر کو بہترین گول کیپر اور شاہد رانا کو ٹاپ اسکورر قرار دیا گیا۔ منتظمین نے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر تمام ٹیموں اور آفیشلز کو مبارکباد دی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی کے عوامی تھیٹر فیسٹیول میں ’’وطن کی مٹی‘‘ اور ’’کندا نابیا‘‘ پیش

کراچی، (رپورٹ،ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری عوامی تھیٹر فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے