Home / اہم خبریں / پروفیسر اعجاز فاروقی پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، داؤد اسپورٹس اور نیو کراچی جیمخانہ کی کامیابی

پروفیسر اعجاز فاروقی پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، داؤد اسپورٹس اور نیو کراچی جیمخانہ کی کامیابی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پی سی بی کی ہدایت پر اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون ٹو کے زیرِ اہتمام جاری پروفیسر اعجاز فاروقی پی سی بی انٹرکلب لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں داؤد اسپورٹس نے نیو یونائیٹڈ جیمخانہ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر گروپ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

نیو یونائیٹڈ جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز اسکور کیے، نوجوان بیٹر عمیر احمد نے 15 چوکوں کی مدد سے شاندار 101 رنز بنائے جبکہ کپتان حارث علی نے 52 رنز اسکور کیے جواب میں داؤد اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف 32 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آل راؤنڈر اسد اختر نے میچ وننگ اننگ کھیلتے ہوئے 56 گیندوں پر 5 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 88 رنز اسکور کیے، جبکہ نور ولی خان نے 47، محمد صائم نے 33 اور وہاج ریاض نے 31 رنز بنائے۔ نیو یونائیٹڈ جیمخانہ کی جانب سے عبدالرؤف اور عمر شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے میچ میں نیو کراچی جیمخانہ نے قذافی جیمخانہ کو 62 رنز سے شکست دی۔ نیو کراچی جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز اسکور کیے، وکٹ کیپر بیٹر سید اسد اللہ قادری نے شاندار ناقابلِ شکست 100 رنز بنائے جبکہ فواد اور شفقت اللہ نے 39، 39 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں قذافی جیمخانہ کی پوری ٹیم 32 اوورز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جہاں جہانزیب بیگ نے 48 رنز اسکور کیے جبکہ نیو کراچی جیمخانہ کی جانب سے شعیب علی نقوی اور غضنفر خان نیازی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے