تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر کامیاب، ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا نے 36 ووٹ حاصل کیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر کامیاب، ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا نے 36 ووٹ حاصل کیے۔

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر سینیٹر منتخب ہوگئے الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق پیپلز پارٹی کے وقار مہدی 111 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ان کے مقابلے میں ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا نے 36 ووٹ حاصل کیے الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہےکہ غلط مارکنگ کے باعث 2 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تین ایم پی اے نے اپنا کاسٹ نہیں کیا خیال رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر خالی ہوئی تھی، وقار مہدی اس سے قبل بھی ایوان بالا کے رکن رہ چکے ہیں.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے