تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

لاہور, (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی قذافی سٹیڈیم لاہور میں کر دی گئی۔ پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان لٹن داس نے مشترکہ طور پر ٹرافی کی رونمائی کی۔سیریز کا آغاز بدھ کی شب قذافی سٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔ بقیہ دو میچز بھی اسی مقام پر 30 مئی اور یکم جون کو کھیلے جائیں گے۔ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز کے حوالے سے مثبت توقعات کا اظہار کیا اور شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے