تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) ایشین سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن (اے آئی پی ایس ایشیاء ) کے سیکرٹری جنرل اور پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک ، سیکرٹری جنرل محمد اصغر عظیم سمیت فیڈریشن کے تمام عہدے داروں نے اپنے مشترکہ تہنتی بیان میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر عارف سعید اور سیکرٹری خالد محمود سمیت منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ مشترکہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ عارف سعید کا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا صدر اور خالد محمود کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونا ملک بھر کی قومی فیڈریشنز کا ان پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سپورٹس جرنلزم کی ترقی و فروغ اور سپورٹس جرنلسٹس کی فلاح و بہبود کے لئے ان کا ساتھ دے گی، جبکہ اصغر عظیم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نومنتخب صدر و سیکریٹری جنرل کی قیادت میں پاکستان بین الاقوامی مقابلوں میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی کے لیے بڑی خوشخبری، ڈبل ڈیکر بسیں بندرگاہ پہنچ گئیں جلد سڑکوں پر نظر آئینگی۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے