تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹریفک پولیس نے موسلا دھار بارش کے پیش نظر طارق روڈ کو ’نو پارکنگ زون‘ قرار دیدیا

ٹریفک پولیس نے موسلا دھار بارش کے پیش نظر طارق روڈ کو ’نو پارکنگ زون‘ قرار دیدیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 9 ستمبر کو کراچی میں موسلا دھار بارش اور اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔ اسی تناظر میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے طارق روڈ پر پارکنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا تاکہ بارش کے دوران اگر شارع فیصل متاثر ہو تو ٹریفک کو طارق روڈ پر منتقل کیا جا سکے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ شہری، بالخصوص مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور دکاندار حضرات، اپنی گاڑیاں طارق روڈ کے دونوں اطراف پارک کرنے سے گریز کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔

پولیس نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران متبادل راستوں کو فعال رکھنے کے لیے یہ فیصلہ ناگزیر تھا اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پی ایس ایل: ملتان سلطانز کی فروخت کا فیصلہ، اوپن بولی کے ذریعے نیلامی متوقع

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے