تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ویلنگٹن ٹیسٹ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 13 رنز بنا کر 217 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی

ویلنگٹن ٹیسٹ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 13 رنز بنا کر 217 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی

ویلنگٹن، (نوپ انٹرنیشنل اسپورٹس) آسٹریلیا نے میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 13 رنز بنا کر مجموعی طور پر 217 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کینگروز اننگز کے سکور 383 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی کیمرون گرین ناقابل شکست 174 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔نیوزی لینڈ کی طرف سے پہلی اننگز میں میٹ ہنری نے پانچ ،ولیم اورورکے اور سکاٹ کوگیلائجن نے دو، دو جبکہ رچن رویندر نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔نیوزی لینڈ کی طرف سے پہلی اننگز میں گلین فلپس 71 رنز بناکر نمایاں رہے آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن لیون نے 4، جوش ہیزل وڈنے دو جبکہ مچل سٹارک،پیٹ کمنز اور مچل مارش نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جمعہ کو بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کینگروز ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 279 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کیمرون گرین 103 رنز پر ناٹ آئوٹ تھے۔جوش ہیزل ووڈ آسٹریلیا کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 22رنز بناکر میٹ ہنری کی گیند پر رویندر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ کیمرون گرین 174 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔۔نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہنری نے پانچ ،ولیم اورورکے اور سکاٹ کوگیلائجن نے دو، دو جبکہ رچن رویندر نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔آسٹریلوی بائولرز کی شاندار بائولنگ کی بدولت میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلوی اننگز کے سکور 383 رنز کے جواب میں 179 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
اس کے 7 کھلاڑی دہراہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ ٹام لیتھم5،کین ولیم سن صفر،رچن رویندرصفر،ڈیرل مچل 11،ویل ینگ9،ٹام بلنڈل33،سکاٹ کوگیلائجن صفر،گلین فلپس71،ٹم سائوتھی1،میٹ ہنری نیوزی لینڈ کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 42رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ولیم اورورکے کوئی رن بنائے بغیر ناٹ آئوٹ رہے۔آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن لیون نے 4، جوش ہیزل وڈنے دو جبکہ مچل سٹارک،پیٹ کمنز اور مچل مارش نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا میچ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلوی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پ13رنز بنالئے تھے اور اس کو میزبان کیوی ٹیم کے خلاف 217 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی تھی۔ عثمان خواجہ 5 اور نیتھن لیون 6 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے دوسری اننگز میں ٹم سائوتھی نے دو کھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے