تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت

اسلام آباد، (نوپ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نواز کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گرد ملک کے امن اور استحکام کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی کوشش سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز اور ایلومنائی آفس کے اشتراک سے ”سماجی آگاہی میں ذرائع ابلاغ کا کردار” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا

سرگودھا، (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز اور ایلومنائی آفس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے