اسلامآباد، (اسٹاف رپورٹر ) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے جنرل حافظ سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا۔پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، جیسے ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر فخر ہے آرمی چیف نے کہا دہشتگردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنیان مرصوص کے دوران گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈ دیا جائے گا اور آپریشن بنیان مرصوص کے غازیان اور شہدا کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا جبکہ پاک فوج کے غازیان، شہدا کو اعلی سرکاری ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا آپریشن بنیان مرصوص کے دوران خدمات پاکستانی شہریوں کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا وفاقی کابینہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی ملی، جنرل عاصم منیر نے مثالی جرات اور عزم کے ساتھ پاک فوج کی قیادت کی، جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج کی جنگی حکمتِ عملی اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا وفاقی کابینہ کے مطابق آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی وزیرِ اعظم نے صدر مملکت سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا خیال رہے کہ پاکستان میں جنرل حسفظ سید عاصم منیر دوسری شخصیت ہیں جنہیں فیلڈ مارشل بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل صدر جنرل ایوب خان 1959 میں فیلڈ مارشل بنے تھے۔
Home / اسلام آباد / وفاقی حکومت کی آرمی چیف حافظ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری