اسلامآباد، (بیورو رپورٹ) وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے وفاقی و صوبائی محکموں کے گریڈ 7 تا 18 تک کے ریگولر افسران او ملازمین سے کہا ہے کہ این ٹی ایس کے ذریعے حج 2024 کے دوران سعودی عرب میں پاکستانی حجاج کے لئے بطور معاون حجاج اپنی درخواستیں 14 فروری 2024 تک وزارت مذہبی امور کو بھجوا دیں اس سلسلہ میں مطلوبہ اہلیت ، عمر اور کیڈر سمیت دیگر معلومات کے لئے وزارت مذہبی امور یا این ٹی ایس کی ویب سائٹ پر تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں اسی طرح وفاقی اور صوبائی محکمہ صحت میں تعینات سرکاری ڈاکٹر ، فاماسسٹ اور پیرامیڈیکل عملہ بھی حج میڈیکل مشن میں اپنی خدمات کی انجام دہی کے لئے این ٹی ایس کےذریعے 14 فروری تک اپنی درخواستیں وزارت مذہبی امور کو بھجواسکتے ہیں۔
Home / اہم خبریں / وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے دوران سعودی عرب میں خدمات سر انجام دینے کے لئے گریڈ 7 تا 18 کے سرکاری ملازمین سے 14 فروری تک درخواستیں طلب کر لیں