تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نویں پاکستان اوپن ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا میڈیا کیٹگری میں سجاس کے سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی کی 234 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن شاہد انصاری 204 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور شہزادہ معین 201 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پررہے

نویں پاکستان اوپن ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا میڈیا کیٹگری میں سجاس کے سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی کی 234 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن شاہد انصاری 204 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور شہزادہ معین 201 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پررہے

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے اشتراک سے سندھ ٹین پن باﺅلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نویں پاکستان اوپن ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ کا آغاز ڈنفیس کے مقامی کلب میں ہوا- سندھ ٹین پن باﺅلنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا کے مطابق پاکستان اوپن ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ 18سے25 دسمبر2024 تک جاری رہیگی۔ ایونٹ میں مجموعی طورپر9مختلف کیٹگری اوپن سنگلز، پلس سینئر، گرینڈ ماسٹر 170پلس، ایمچر گریننڈ، ڈیف ،مینز اینڈ ویمن، ڈبلز انڈر 24 اور میڈیا ایونٹ کے مقابلے منعقد ہونگے۔ میڈیا کیٹگری کے مقابلوں میں سجاس کے سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی نے دوراﺅنڈ میں ںشاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے234 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ شاہد انصاری نے204 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور شہزادہ معین نے201 پوائنٹس حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ شہزاد علی شیزی 195 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی ،جنید علی راجپوت177 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، ارشد وہاب175 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے ،ارشاد علی اور زبیر نذیر خان 174 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور آٹھویں نمبر پر رہے۔ ایونٹ میں سجاس کیجانب سے مجموعی طورپر16 ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سندھ ٹین پن باﺅلنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا بھی موجود تھے

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے